بنگلورو4؍جولائی(ایس او نیوز) وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کو آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں حکمران پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب کیاگیا۔ ایوان بالا کے چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی نے ڈاکٹر پرمیشور کے اس عہدہ پر مقرر ہونے کا ایوان میں اعلان کیا۔ سبھی پارٹیوں کے ممبران نے میزیں تپھتپا کر اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔اسی طرح ایوان بالا کے چیف وہپ کے طور پر ایوان ڈیسوزا کو مقرر کئے جانے کا بھی انہوں نے اعلان کیا۔